مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے مختلف صوبوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے یمن صوبہ تعز کے بازار پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے دس ممالک کے ساتھ ملکر یمن پر گذشتہ تین سال سے جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 30 ہزآر سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ یمن جنگ کے بعد سعودی عرب کا مکروہ اور بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق یمنیوں پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے خوفناک جرائم یکساں ہیں۔
آپ کا تبصرہ